پاکستان بھی اس مشکل صورتحال میں ترکی اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

ترکیہ و شام میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی،شیری رحمٰن

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی، ملبے میں دبے افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملبے میں دبے افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔ ہمیں ترکیہ اور شام کے بھائی بہنوں کیلیے دلی ہمدردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان حکومت اور سیلاب زدگان کی ہر لحاظ سے بھرپور مدد کی۔ پاکستان بھی اس مشکل صورتحال میں ترکی اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہنگامی امداد کا ایک مستقل ریلیف کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔