اسلام آباد: نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کردیاگیا،نام سامنے آ گئے۔
نیب رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور میں نیب ترامیم سے 50 ریفرنس واپس ہوئے ، اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،یوسف رضا گیلانی کیخلاف پی ٹی آئی دور میں 2 ریفرنس واپس ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق شوکت ترین کیخلاف پی ٹی آئی دور میں 2 نیب ریفرنس واپس ہوئے ،آصف زرداری کیخلاف ایک نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوا۔
حالیہ نیب قانون میں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ،نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شہبازشریف، آصف زرداری اورنوازشریف شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق فرزانہ راجہ ، یوسف رضاگیلانی ،سبطین خان بھی شامل ہیں ،سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اوران کا بیٹا بھی مستفید ہوا، نیب ترامیم سے شوکت عزیز، ظفرگوندل، صادق عمرانی کو بھی فائدہ ہوا، اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی، اسفندیار ولی کاکڑکو بھی نیب ترامیم سے فائدہ پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ترامیم سے ارباب عالمگیر،عاصمہ ارباب عالمگیر، شیراعظم وزیر کو بھی فائدہ پہنچا۔