چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغوا اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلیے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔
گجرات میں چودھری پرویزالہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پےدر پےچھاپوں،انکےحامیوں+ساتھیوں کےاغواء اور بلاجوازگرفتاریوں کی شدید مذمت کرتاہوں۔ یہ سب امپورٹڈسرکار اور اسکےسرپرستوں کیجانب سےہمارے حامیوں کوخوفزدہ کرنےکیلئےروا رکھی جانےوالی ننگی فسطائیت ہے۔محض یاد دہانی کیلئےعرض ہےکہ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 8, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ حراسگی، گرفتاریوں، زیرِحراست تشدد اور اغوا وغیرہ کو خالصتاً سیاسی انتقام کیلیےاستعمال کر رہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ کسی بھی سطح کے انتخابات نہیں جیت سکتے چنانچہ ریاستی قوت کے ظالمانہ استعمال سے ہمیں کچلنا چاہتے ہیں۔