افغانستان میں مسجد کے باہر بم دھماکا،3سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6زخمی

دھماکا صوبہ فریاب کی مسجد امام ابو حنیفہ کے داخلی راستے پر ہوا،صوبائی وزیراطلاعات

               
February 8, 2023 · اہم خبریں, بام دنیا

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے فریاب میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں 6افراد زخمیوں ہوگئے ۔ زخمیوں میں طالبان سیکیورٹی فورس کے تین اہلکار بھی شامل ہیں

صوبہ فریاب کے وزیراطلاعات و ثقافت شمس اللہ محمدی نے بتایا کہ دھماکا مسجد امام ابو حنیفہ  کے داخلی راستے پر ہوا ۔ جس میں 3سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوئے