قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف  نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت سے انکار کر دیا تھا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس کے ایجنڈے میں ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر، پاکستان کی معاشی صورتحال، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ترکیہ اور شام میں آنے والا زلزلہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی شریک ہیں۔