آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو
آئی ایم ایف مشن 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔فائل فوٹو

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان اضافی ریونیو پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو طے کردہ اہداف پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیمی فنانس بل کی اصولی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9ویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کل (بروزجمعرات) کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب تک کمی کا امکان  ہے۔

ٹیکس کی شرح اور مانیٹرنگ کا نیا سسٹم اور بینکوں سے روپے میں قرضہ لے کر واپس کرنے کا نیا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں اور حتی الامکان کوشش ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات ہمارے حق میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ وہی آئی ایم ایف معاہدہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کر کے گئے تھے، گزشتہ حکومت اس معاہدے کو معطل کرکے گئی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب جانے سے بچایا