پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں الیکشن خونی ثابت ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ میں نے اپنی رائے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے کیونکہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ میں اسبملی تحلیل کے حق میں بھی نہیں تھا، اسمبلی تحلیل سے پہلے بنوں کا واقعہ ہوا، انتخابات پر آئی جی نے کہا دہشت گردی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، معظم جاہ انصاری نے 57 ہزار اہلکاروں کی کمی سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیالکی مروت اور ڈی آئی خان میں انتخابی مہم چلائی جا سکتی ہے، صوبےکی سکیورٹی صورتحال سب کےسامنے ہے، لہٰذا ہمارے لئے الیکشن سے زیادہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اہم ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ پر زور دیئے جانے پر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اسی دن یہ الیکشن کے لئے عدالتوں میں مصروف تھے