انقرہ (اُمت نیوز)قیامت خیز زلزلہ کے بعد ترکیہ میں رہائش پذیر سعودی عرب کے شہریوں نے متاثرہ علاقوں سے انخلاء شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انقرہ میں سعودی عرب سفارت خانے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشنل اکائونٹ سے شہریوں کے انخلاء ،روانگی اور سعودی عرب روانہ ہونے کی تصاویر شیئر کی ہیں
سعودی سفارت خانے نےزلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود شہریوں سےاپیل کی ہے کہ وہ سفارت خانے کیساتھ رابطہ کریں۔
سعودی شہریوں کی واپسی کیلئے اور ان کی پیش آنے والی مشکلات میں مدد کیلئے ایمرجنسی رابطہ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔
ترکیہ کے دارالحکومت (انقرہ) میں سعودی سفارت خانے کے ناظم الامور محمد الحربی نے اضنہ شہر میں ایک ورکنگ گروپ کی سربراہی کررہے ہیں۔
سعودی سفارت خانے کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں موجود شہریوں سے رابطے کے لیے ہنگامی ہیلپ لائن 00905495646655 جاری کیا ہے
جس پرسعودی شہری اپنے سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔