ترکی(اُمت نیوز)ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں اموات کی تعداد گیارہ ہزار500 سے بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں امدادی کارکن اور ٹیمیں ملبے تلے سے لوگوں کی نعشوں کو نکال رہی ہیں۔ دونوں ممالک میں ہزار وں عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں
ترکیہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ترکیہ کے جنوب مشرق میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد8 ہزار پانچ سو 74 ہوگئی ہے جبکہ 37 ہزار گیارہ افرادزخمی ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ شمال مغربی شام میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 2ہزار سات سو تک پہنچ گئی ہے۔
پناہ گاہوں اور ہسپتالوں میں رش لگ گیا ہے۔ حلب میںطبی سامان کی شدید قلت ہے اور اس شہر میں اب بھی کئی خاندان ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں
دریں اثنا ترکیہ فوج کے طیاروں نے عدنہ اور ملاتیا سے متعدد زخمیوں کو استنبول منتقل کیا۔
عالمی ادارہ صحت نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی اصل تعداد ابتدائی بیان کردہ تعداد سے 8 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔