ملتان، الیکشن کمیشن آفس کے باہرجھگڑے کا مقدمہ درج

ملتان(اُمت نیوز)کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے دوران ملتان میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑپڑے  ، جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مقدمہ ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، دہشت گردی کی دفعات سمیت 8 دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں
پولیس کے مطابق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے عامر ڈوگر، ندیم قریشی،جاوید اختر انصاری سمیت دیگر نامزد ہیں۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ طارق رشید، حاجی احسان الدین قریشی سمیت دیگر کارکن نامزد ہیں۔پتھراؤ میں دونوں جماعتوں کے 6 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔جھگڑا پی ٹی آئی امیدوار ملک عامر ڈوگر اور لیگی امیدوار طارق رشید کے حامیوں میں ہوا۔
ایک دوسرے کے خلاف دونوں پارٹیوں کے کارکننعرےبازی کررہے تھے ۔جھگڑے کے کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کے کارکن الیکشن کمیشن آفس سے چلے گئے۔