اسلام آباد(اُمت نیوز) صوبوں میں عام او رضمنی انتخابات کیلئے فوج ،رینجرز اورایف سی دینے سے جی ایچ کیو نے معذرت کرلی ہے۔
وزارت داخلہ کو جی ایچ کیو کی جانب سے مراسلہ موصول ہوا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کاکہنا مراسلے میں جی ایچ کیو نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کےلیے اہلکاروں کی تعیناتی قومی اسمبلی کے 64 حلقوں اورصوبوں میں ممکن نہیں ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہقومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کےلیے صرف راجن پورمیں پنجاب رینجرزدوسرے حصارمیں موجود رہے گی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اورصوبوں میں عام انتخابات کےلیے پاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔
ذرائع نے مراسلہ سے متعلق بتا تے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے جواب دیا کہ سیکیورٹی اہلکاردہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرملک کی اندرونی اوربارڈرسیکورٹی پرمامورہیں
اور27 فروری سے 3 اپریل تک ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں سیکورٹی اہلکارمصروف ہوں گے۔