ارشد شریف کی بیوہ سے نکاح کی خبریں جھوٹی ہیں، عمرا ن اسماعیل

کراچی (اُمت نیوز) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ارشد شریف کی بیوہ سے متعلق نکاح سے متعلق خبریں جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ
ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور بد اخلاق سے عاری مہم میں مصروف عمل ہے۔سوشل میڈیاپر میرے اورارشدشہید کی فیملی کے خلاف مسلسل غلط او ربے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیںجس کی میں تردید کرتا ہوں اور مذمت بھی کرتا ہوںمیں ان لوگوں کیخلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں جنہوں نے شہیدارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی بیوہ نے عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی ہے۔