خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگردوں کا اہم کمانڈر ہلاک

لاہور (اُمت نیوز) خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میںدہشت گردوں کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے انتہائی مطلوب دہشت گرد ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عرفان ہلاک ہو گیا ہے
سی ٹی ڈی کے مطابق عرفان اللہ راولپنڈی کار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا،ملک بھر میں ایف سی کے کئی جوانوں کی شہادت میں بھی ہلاک دہشت گرد ملوث تھا
، حکام کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا، مفرور ہونے والے دو سے تین دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ، مبینہ دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ حساس ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا
، ہلاک دہشت گرد عرفان اللہ کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا۔