حیدر آباد: علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری میں بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں کوٹری اسٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی، مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے سبب حیدر آباد سے کراچی کی آمدوروفت معطل ہوگئی، ٹرینوں کو حیدر آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔