کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے5 روپے 33 پیسے گرگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 474 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالرآج پھر گراوٹ کا شکار ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں لین دین شروع ہوا تو ڈالرکی قدر میں 5روپے 33 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ڈالر268 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5روپے کی بڑی کمی سے 274روپے کی سطح پر آگیا۔
کاروباری دن کے آغاز ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 474پوائنٹس کی تیزی ہوئی جس سے 100انڈیکس بڑھ کر 42198 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔