پیانگ یانگ۔ شمالی کوریا نے فوجی پریڈ کے دوران ملک کا سب سے بڑا ایٹمی میزائل نمائش کیلیے پیش کر دیا۔
شمالی کوریا میں گزشتہ روز فوج کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں رہنما کم جونگ ان اہل خانہ کیساتھ شریک ہوئے۔
یوم تاسیس پریڈ کے دوران دیگر جدید فوجی و جنگی سازو سامان کے علاوہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی پیش کیے گئے جن میں تزویراتی ایٹمی میزائلوں کے علاوہ سب سے بڑا جوہری میزائل بھی پیش کیا گیا جس کو ہواسونگ-17 کا نام دیا گیا ہے ، تجزیہ کار اسے ملک کا سب سے بڑا میزائل قرار دے رہے ہیں۔