کراچی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرم عامرکو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی،ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں عامر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عامر پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا۔