ایبٹ آباد: چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز ایبٹ آباد پہنچ گئیں۔ ورکرز تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
صوبائی صدر مسلم لیگ ن امیر مقام ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اوردیگر صوبائی و ضلعی رہنما کنونشن میں موجود ہیں۔
مسلم لیگ ن کا تنظیمی کنونشن مری روڈ کے ایک شادی ہال میں منعقد ہو رہا ہے، ہزارہ بھر سےہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان استقبال کے لیے پنڈال میں موجود ہیں۔
بارش کے باوجود بڑی تعداد میں ورکرز جوق در جوق کنونشن میں شرکت کیلیے پہنچ رہے ہیں۔