آرمی چیف امریکا نہیں برطانیہ گئے ہیں، آئی ایس پی آر کی وضاحت

اسلام آباد(امت نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا نہیں برطانیہ گئے ہیں، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

آرمی چیف کے دورہ امریکا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،  سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر  بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلئے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔