لاہور(امت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی جان کو خطرے کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے لیے جلسوں میں شرکت سے گریز کریں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی جلسوں میں براہ راست شرکت کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے سے شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی عمران خان سے ملاقات میں اس حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے۔
عمران خان کا کہنا تھاموجودہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں، بروقت انتخابات کےانعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے۔