ایبٹ آباد(امت نیوز)ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی روڈ گلی بڑیاں کے مقام پر گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی
آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں
جاں بحق ہونے والوں میں 40سالہ ثمینہ بی بی ، 22سالہ معین،15سالہ منیب اور 23 سالہ منیبہ شامل ہیں
حادثے کی جگہ پر گاڑیوں کا راستہ نہ ہو کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں نے پیدل پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا