خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کل سے 14 فروری تک جمع کراسکتے ہیں، جبکہ جانچ پڑتال کا عمل 18 فروری تک مکمل ہوگا،
الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلیں 22فروری تک دائرکی جاسکیں گی۔ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں کو 27 فروری تک نمٹائیں گے، 28 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی جائےگی، امیدوار اپنے کا غذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے، امیدواران کی حتمی فہرست 2 مارچ کو جاری کی جائےگی اور اس کے ساتھ ہی انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔