لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا لہذا قومی اسمبلی کے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد نہ کروایا جائے۔
لاہور لائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی 43 نشستوں پر ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹی فکیشن معطل کیا جاتا ہے، درخواست کو سماعت کیلیے منظور کر لیا گیا،فریقین تحریری جواب داخل کروائیں، درخواست کی آئندہ سماعت 7 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔