ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے آپ کس اینگل سے سوال کر رہے ہیں، مجھے پتا ہے جس ادارے سے آپ منسلک ہیں، آپ کی مجبوری ہے سمجھتاہوں ۔
پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی نے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ این اے 156 سے استعفے، دوبارہ اسی حلقے سے ضمنی الیکشن ، شاہ صاحب یہ کنفیوژن تو دور کر دیں ،شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کنفیوژن نہیں ہے ، کوئی کنفیوژن نہیں ۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ اگر الیکشن ہی لڑنا تھا تو استعفے کیوں دیے ؟شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے آپ کس اینگل سے سوال کر رہے ہیں ، مجھے پتا ہے جس ادارے سے آپ منسلک ہیں نام نہیں لیتا، آپ کی مجبوری ہے ، مجھے آپ کی مجبوریوں کا احساس ہے احترام کرتاہوں ، ہماری حکمت عملی ہے ، ہر جماعت کی اپنی حکمت عملی ہے ۔