وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو
 وزیر اعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی، فائل فوٹو

پاکستان نے ترکی کیلیے10ارب روپے کا فنڈ قائم کر دیا

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلیے 10 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور ائیرپورٹ پر ترکی کیلیے امدادی سامان بھجوانے سے قبل خطاب میں کہنا تھا کہ ترکی کیلیے 10 ارب روپے کا فنڈ مختص کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) ان فنڈز کو ترکی کو مزید امدادی سامان کی فراہمی کیلیے استعمال کرے گا۔ ترکی اور شام کیلیے مجموعی طور پر 1486 ٹن امداد بھجوائیں گے۔

نہوں نے کہا کہ 2005 میں پاکستان میں ہولناک زلزلہ آیا جس میں ایک لاکھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2010 میں آنے والے خوفناک سیلاب کے بعد ترکی کے صدر طیب اردگان خود پاکستان تشری فلائے اور کئی ملین ڈالرز کی امداد پاکستان کو مہیا کی۔

انہوں نے تباہ حال پاکستانیوں کی بحالی کیلئے گاوں کے گاوں بسائے اور زخمیوں کیلئے فیلڈ ہسپتال قائم کئے۔ ترکی کے صدر نے پاکستان سے اس وقت تک رابطہ برقرار رکھا جب تک آخری متاثرہ شخص بھی مشکل صورتحال سے باہر نہیں آیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی مخیر شخصیات سے اپیل کی کہ ترکی کے زلزلہ متاثرہ بھائیوں کیلیے امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔