اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے 14 معاونین خصوصی نے بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست کی جسے منظورکرلیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ میں شامل 14 معاونین خصوصی نے بلا معاوضہ فرائض سر انجام دینے کی درخواست کی جسے منظورکر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں چند روز قبل 5 نئے معاونین شامل کیے گئے جس کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 38 ہوگئی ہے جب کہ کابینہ ارکان کی کل تعداد 83 ہوگئی ہے۔