اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات 16 کے بجائے 19 مارچ کو کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی اور الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کے لیے خط لکھے گا۔
الیکشن کمیشن 60 روز میں ضمنی انتخابات کروانے کا پابند ہے، 19 مارچ کو الیکشن کروانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔