لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس تلاشی کے دوران کارکن سے پستول برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے پستول قبضے میں لیتے ہوئے مسلح شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدرہے اور پستول لائسنس یافتہ ہے۔
پولیس مسلح شخص کو ساتھ لے گئی اس حوالے سے پستول کے لائسنس سے متعلق تصدیق کرا ئی جا رہی ہے۔