الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

فوج ،عدلیہ کیخلاف کوئی بات نہیں ہو گی،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد: فوج ،عدلیہ سمیت دیگراداروں کےخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ نظریہ پاکستان کےمنافی کوئی فعل نہیں کیا جائےگا۔ ملکی آزادی  اور سالمیت کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائےگی۔ انتخابی عمل کوبہتراندازمیں آگے بڑھانے کیلیے سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کوہدایات جاری کرینگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف انتخابی ایکٹ کےتحت کارروائی ہوگی۔ قانون نافذ کرنےوالےاداروں کیساتھ تعاون کیاجائےگا۔انتخابی اخراجات کےاکاؤنٹس واضح کرناہونگے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ٹرانزیکشنزجی ایس ٹی رجسٹرڈفارم کےتحت ہونگی۔انتخابی مہم میں قانون کی پاسداری ضروری ہے۔