لاہور:آسمان سے گری کجھور مین اٹکی کے مصداق پہلے سے زیادتی کا شکار مقدمے کی مدعیہ خاتون کو پولیس افسر نے بھی مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے انچارج انویسٹی گیشن ثقلین گوندل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ملزم کی گرفتاری کا جھانسہ دیکر قلعہ گجر سنگھ کے ہوٹل میں لے گیا اور ملزم کی گرفتاری کے بجائے نشہ آور مشروب پلا کر ساتھی کے ہمراہ متاثرہ خاتون سے زیادتی کی۔