کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 98 ہزار روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے 1865 ڈالر فی اونس ہے۔