لنڈی کوتل(امت نیوز)عوامی لیڈروں کے سیاسی وعدوں سے مایوس عوام میں اب اپنے لئے شعور پیدا ہونے لگا ہے ۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں شہریوں نے "پہلے روڈ،بعد میں ووٹ” کے نعرے لکھنے شروع کردیئے ہیں
علاقے کے عاوم نے نے لکھا کہ ” اس علاقے کے عوام کا ایک ہی نعرہ روڈ ہمارا ،روڈ ہمارا۔۔ساتھ ہی لکھا کہ کوئی بھی ایم این اے و ایم پی اے روڈ تعمیر کئے بغیر ووٹ مانگنے کی زحمت نہ کریں
علاقے کے لوگوں کاکہناہے کہ سیاسی رہنما ووٹ لیتے وقت بڑے بڑے وعدے اور دعوے کرتے ہیں مگر الیکشن جیتنے کے بعد ان میں سے کسی پر عمل نہیں ہوتا ۔اس لئے اب فیصلہ کیاہے کہ جو بھی رہنما ہمارے لئے الیکشن سے پہلے سہولیات فراہم کرے گا ہم اسی کو ووٹ دیں گے