بھارت : بیروزگاری میں خوفناک اضافہ ، رواں سال ایک لاکھ ملازمین فارغ

نئی دہلی(امت نیوز)بھارت میں مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کے باعث بے روزگار کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگیا۔ صرف رواں سال 2023 میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے فارغ کئے جاچکے ہیں

بے روزگار کی شرح میں خطرناک اضافے اور متبادل روزگار نہ ہونے پر بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہنگامے پھوٹ پڑے

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  رواں سال 332 بین الاقوامی کمپنیوں نے ایک لاکھ سے زائد بھارتی ملازمین کو ملازمتوں سے نکال دیا ۔

رپورٹس کے مطابق گوگل انڈیا نے 12 ہزار، مائیکرو سافٹ نے 10 ہزار اور ایمازون نے 8 ہزار بھارتی ملازمین کو فارغ کیا۔

گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او سندر پچھائی بھی مودی کی پالیسیوں کے سامنے بے بس ہو گئے ۔ بے روزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اُترا کھنڈ میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

بھارتی شہر ڈیرہ دون میں پولیس کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں پر تشدد کیا گیا اور 13 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، مظاہروں میں 15 بھارتی پولیس اہلکار بھی رخمی ہوئے، بھارتی انتظامیہ نے ضلع ڈیرہ دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔