ملبے تلے دبے نوجوان نے پورے خاندان کو کیسے بچایا؟

ترکیہ (اُمت نیوز) تین روز قبل ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ کے دوران ملبے تلے دب جانے والے نوجوان کی حاضر دماغی نے پورے خاندان کی زندگی بچا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20 سالہ بوران اپنی والدہ اور دو انکل کے ساتھ سے ملبے تلے دب گیا تھا، نوجوان کی حاضر دماغی نے اس کے خاندان کی جان بچاگئی ۔
یونیورسٹی کے طالب علم نے واٹس ایپ پر سٹیٹس لگا کر مدد مانگی، لوکیشن بھی بھیج دی جس سے ریسکیو اداروں کو اسے ڈھونڈنے میں آسانی ہوئی ۔ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ ’جو بھی اس اسٹیٹس کو دیکھے، برائے مہربانی آکر ہماری مدد کرے،۔ ہم ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، میری والدہ کی طبیعت بہتر ہے لیکن میں اپنے چچا کی آواز نہیں سُن پارہا، جلدی آئیں اور ہمیں ریسکیو کریں‘۔
5گھنٹے بعد لڑکےاوراسکی فیملی کو ریسکیو اداروںنے بچا لیا ہے۔
ملبے تلے دبے نوجوان نے اپنے واٹس ایپ پر مدد مانگنے کے لئے اپنی ویڈیو بنائی اور سٹیٹس پر لگا دی۔


تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا، جس میں اب تک 21 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،