کامران اکمل کی سلیکشن کمیٹی میں عہدہ  سنبھالنے سے معذرت 

 

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین  اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران اکمل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میں اور جونیئر سلیکشن پینل کی ذمہ داریاںملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

اپنے ٹوئٹر پیغام میں کامران اکمل نے لکھا کہ ’’میں سینیئر اور جونیئر سلیکشن پینل کی ذمہ داریاں ملنا اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتا ہوں اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہوں۔‘‘

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ  نجی چینل کے ساتھ معاہدے کے باعث  پی ایس ایل کے دوران  پی سی بی کے مفادات کے تصادم کی پالیسی کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر یہ عہدہ قبول نہیں کر سکتا

پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کی میڈیا مصروفیات سے فراغت کے بعد پی سی بی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کروں گا جس کے بعد کب اور کیسے میری خدمات حاصل کی جائیں گی اس کا فیصلہ پی سی بی کی جانب سے کیا جائے گا۔