شہید میجر اور کیپٹن کوہلو میںفوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

کوہلو (اُمت نیوز)کوہلو میں آپریشن کے دوران باردوی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے افسران کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میجرمحمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس کی نمازجنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، حاضر سروس او ر ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سےمیجر جواد شہید کا تعلق ہے، 123 پی ایم اے لانگ کورس میںمیجر جواد شہید نے کمیشن حاصل کیا۔
میجر جواد شہید نےانفنٹری کی مایہ ناز فرنٹئیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
کوہلو میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سےدونوں افسران شہیدہوئے تھے۔