شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

راولپنڈی (اُمت نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی این اے 62 سےآج منظور کر لیے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق 13 فروری تک شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیے جاسکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات نہیں آئے۔
اسکروٹنی کيلئے ريٹرننگ افسر کے دفتر میںشیخ رشید کو پيش نہيں کيا جا سکا ، شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ اسکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔ تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔
جیل حکا م کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سربراہ عوامی مسلم لیگ کو  ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کو خط کے ذريعے جیل حکام نے آگاہ کيا
شیخ رشید کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کيلئے آج ریٹرننگ افسر نےطلب کيا تھا۔
جیل ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو آر او این اے 62 کی جانب سےپیش کرنےکی ہدایت تھی تاہم اس میں کوئی واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔
آر او این اے 62 نوشین اسرار نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کا کہنا ہےکہ شیخ رشید نے جیل انتظامیہ پر غلط الزام لگایا ہے ،شیخ صاحب آر او کے پاس پیش ہونے کیلئے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی
شیخ رشید اپنی مرضی سے سکروٹنی میں پیش نہیں ہوئے۔
دوسری جانب شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشدکی موجودگی میں آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد کا کہنا تھا کہ رات7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے،
جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا۔
وفاداریاں تبدیل کرنےکا کہا جا رہا ہے، شیخ صاحب نےکہا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔