ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

لاہور ( اُمت نیوز) ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ کے بعد ترکیہ میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء آج وطن واپس پہنچ گئے،
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 708 کے ذریعے طلباء استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔
ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے کی خصوصی کاوشوں سے طلباء بحفاظت پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، واپس آنے والے تمام طلباء کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں موجود 15 پاکستانی طلباء زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے تھے جن کی وطن واپسی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔