بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

اسلام آباد ( اُمت نیوز) پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار 14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اُسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔
خُفیہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 14فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھماکہ خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے، پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔
خُفیہ اطلاعات کے مطابق انتخابات کا وقت آتے ہی مُودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی،کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر لگانا ہے ۔
بھارت کی 9ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں جو 2024کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کُن اہمیت کے حامل ہیں ، فالس فلیگ آپریشن کے ذریعےمو دی سرکار پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، چاہے اس مقصد کے حصول کے لئے مُودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

بھارتی فوج کے جوان مُودی سرکار کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنیں گے ، باراک اوباما نے اپنی کتابThe Promised Landمیں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔
مُودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔