مری(اُمت نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتمنظور کی ہے۔
علاقہ مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سُنا دیا۔شیخ رشیدکی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے