شہباز گل نےرکن قومی اسمبلی رمیش کمار سےمعافی مانگ لی

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل نے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سےان کے گھر جاکر اپنےریمارکس پرمعافی مانگ لی۔
شہبازگِل اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ شہباز گل نے رمیشن کمار سے اپنے ریمارکس پر معافی مانگی اور کہا کہ میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھےافسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا۔

اس پر رمیش کمار نے کہا کہ ٹی وی پر جو الفاظ کہےمجھےاس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا اور جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کرتا ہوں۔رمیش کمار نے ہتک عزت کیس کو بھی ختم کرنے کااعلان کیا
خیال رہے کہ گزشتہ سال شہبازگِل نے رمیش کمار کیلئے ٹی وی شو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے
شہباز گل کا کہنا تھا کہ رمیش کمار مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف میں آئے تھے، اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ان میں شرم و حیا ہوتی تو یہ پہلے خود ہی استعفیٰ دے دیتے
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کرپٹ آدمی ہیں کینسر کی جعلی دوا بیچنے پنجاب آئے تھے۔
شہباز گِل نے جب یہ بات کی تو رمیش کمار بیچ میں بات کرنے لگے اور اسی دوران مشتعل ہوکر شہباز گل نے رمیش کمار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے