کراچی(امت نیوز)شہرقائد میں میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے این اے 252 کے امیدوار فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسر نے اعتراض اٹھادیا
ضلع غربی کے ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار کو 13 فروری دوپہر 12 بجے تک کی مہلت دے دی۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ حلقے سے نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا
کراچی کے حلقے این اے 252 پر ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی، ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ کے حلقے سے تعلق نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا۔
اعتراض دور کرنے کیلئے فاروق ستار نے 13 فروری تک کی مہلت مانگی ۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کے تجویز کنندہ محمد صادق کا نام ووٹر فہرست میں موجود نہیں ، محمد صادق کا نام کسی اور حلقے میں چلا گیا ہے