ملتان(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےکہاہے کہ 9 ماہ میں ملک پر 4 ہزار ارب روپے مزید قرضہ بڑھ گیا۔ پی ڈی ایم کی قیادت نے ملک بیچ دیا ہے، قومی دولت پر 1100 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا
ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام مریم بی بی، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک بچانے کے لیے 2 صوبائی حکومتوں کی قربانی دی، جو لوگ ہم پر طعنے کستے تھے وہ نااہل ہیں، اللّٰہ نے ان کو سامنے لا کھڑا کیا۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات پر آئین واضح ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ تفریحی دوروں پر رہتا ہے۔