فلورملز مالکان کا پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

لاہور( اُمت نیوز) فلور ملز مالکان نے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی دکانوں سے آٹا غائب ہوگیا، سبسڈائزڈ پر دس کلو آٹے کا سرکاری تھیلا بھی دکانوں پر دستیاب نہیں ہے۔
جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کردی گئی ہے۔
ہڑتال پر اکسانے پر پنجاب حکومت نے 12 فلورملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا ہے،
سیکرٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔آٹا غائب کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔