فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

رمیش کمار کو لوٹا کہنے پر معذرت نہیں بنتی ،فواد چوہدری کاشہباز گل کو توبہ کا مشورہ

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار سے معافی مانگنے پر شہباز گل کو توبہ کرنے کا مشورہ دےدیا ۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے رمیش کمار سے ملاقات کر کے ان سے معافی مانگی تھی ۔ شہباز گل نے ماضی میں ایک ٹاک شو کے دوران رمیش کمار کے لیے نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر رمیش کمار نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا ۔ شہباز گل کے معافی مانگنے پر رمیش کمار نے ہتک عزت کا مقدمہ بھی ختم کرانے کا اعلان کیا ۔

ائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر فواد چوہدری نے شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمیش کمار جیسے لوٹوں کو لوٹا کہنے پر معذرت نہیں بنتی ، فوری توبہ کریں اور لوٹا لوٹا کہہ کر واپس آئیں ۔

اس پر شہباز گل نے فواد چوہدری کو مخاطب کر کےجواب دیا”آپ اقلیتوں کے حقوق کے بڑے داعی ہیں۔ TV پروگرام میں مجھ سے ایک لفظ ادا ہو گیا تھا اور میں نے اس بارے میں ان سے مل کر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا تعلق اقلیت سے ہے-

باقی جن 22 لوگوں نے PTI کو چھوڑا ان تمام کو پوری قوم لوٹا سمجھتی ہے-پاکستان میں ہر سائز اور طرح کے لوٹے ہر جگہ موجود ہیں،

شہباز گل نے بھی فواد چوہدری کو مشورے کاجواب دیدیا

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارسے معذرت پر فواد چوہدری کے مشورے کا جواب دیدیا۔

شہبازگل نے فوادچوہدری کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ فواد جی انہوں نے رجیم چینج میں لوٹا کریسی کی،ضمیر بیچا، یہ ایک فیکٹ ہے اور اس وجہ سے وہ ایک سیاسی لوٹے ہیں اور رہیں گے۔

شہباز گل کا مزید کہناتھا کہ ٹی وی پر تلخی میں ایک سخت لفظ ادا ہو گیا تھا جو دوستوں نے کہا گل صاحب آپ نے اس لئے کہہ دیا کیونکہ وہ اقلیت سے تھا، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اللہ سے ڈر لگا اور صرف اس لفظ پر افسوس کیا۔