لندن : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے والدین سمجھدار ہوتے تو ارینج میرج کا مجھے فائدہ ہوتا،کاش میری ارینج میرج ہوتی تو مجھ پر احسان ہوتا،عمران خان سے شادی کرتے وقت مجھے بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی۔
شادی سے متعلق سوال پر جمائما کا کہنا تھا کہ شادی کیخلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری اور کم منافع والی چیز ہے۔
واضح رہے کہ جمائما کی والدہ لیڈی اینابیل سے سر جیمز گولڈ اسمتھ کا افئیر رہا تھا، سرجیمز گولڈ اسمتھ نے اینابیل کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی، گولڈ اسمتھ کہتے تھے محبوبہ سےشادی کرنے والا نئی اسامی پیدا کرتا ہے۔
خیال رہے کہ 49 برس کی جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی۔