اسلام آباد: ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کل سماعت کیلیے مقرر کردیاگیا۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا،دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہرشامل ہیں، ارشدشریف قتل کیس تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی ۔