لاہور: ڈالر کے ریٹ کیا بڑھے ، مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، پچھلے تمام ریکارڈ توڑ تے ہوئے فی کلو 700 کا ہندسہ عبورکر لیا،کئی شہروں میں 720 روپے کلو کے ریٹ پر فروخت ہونے لگا۔
اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں مرغی کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے 700 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، اسلام آباد میں زندہ مرغی 435 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ مرغی کا گوشت 720 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔
کراچی میں زندہ مرغی 490 روپے جب کہ گوشت کی قیمت 720 روپے ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں بھی مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے اور چکن کے گوشت کی فی کلوقیمت 704 روپے ہے،لاہور میں چکن کے گوشت کی قیمت فی کلو617 روپے ہے اور زندہ چکن فی کلو 411 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔