صحرائے چولستان:18 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلوں کے آخری روز ریس میں شامل گاڑی سے کیری ڈبہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبے میں سوار 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دل وش اسٹیڈیم سے 2 کلومیٹر دور ریسنگ ٹریک پر پیش آیا،جس میں جیپ ڈرائیور ملک جمال اور نیویگیٹرحادثے میں محفوظ رہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے فاتح زین محمود سب سے پہلے ٹریک سے روانہ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر فیصل شادی خیل اور تیسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان کو فلیگ آف کیا گیا ہے۔
جیپ ریلی کے آخری روز خواتین کیٹیگری کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔جیپ ریلی میں 4 خواتین ڈرائیونگ کی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔