ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

وزیرداخلہ نے غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

گوادر(امت نیوز)وزیرداخلہ راناثنااللہ نے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی ۔۔

گوادر میں وزیرداخلہ کی زیرصدارت انسداددہشتگردی اور غیرملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس  ہوا ۔ اجلاس میں وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ متعلقہ حکام کو ملکی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیکیورٹی اقدامات پرعملدرآمدمیں ہرگزکوتاہی نہ برتی جائے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پرسیکیورٹی اداروں میں خالی آسامیاں پرکی جائیں، سیکیورٹی اداروں کی بھرتیوں میں مقامی افرادکو ترجیح دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کوفول پروف سیکیورٹی مہیاکی جائے، سی پیک کےتحت تمام منصوبوں کا ایک فیصد سیکیورٹی کیلئے مختص کیا گیا۔ ملکی اورغیرملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں